• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خوشحال خٹک ٹرسٹ قائم کر دیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) خوشحال پاکستان مومنٹ اور فلاحی ادارے خوشحال خان خٹک ٹرسٹ کے سربراہ میجر جنرل (ر) سعد خٹک نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا او رعوام کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے جبکہ عوام کو اس مشن کی تکمیل کے لئے ہمارا ساتھ دینا چاہئے۔خوشحال پاکستان مومنٹ اور خوشحال خان خٹک ٹرسٹ کو صوبے کے کونے کونے و چپے چپے میں منظم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلشن سادات اکبر پورہ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید حیدر علی شاہ باچا نے کہا کہ اکبر پورہ اور نواحی علاقوں کو گذشتہ چھ سال سے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے علاقہ کے عوام کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین