• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل سماء قتل کیس، گرفتار ملزمان کا 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ

سندھ کے علاقے دادو میں 9 سالہ لڑکی گل سماء رند کا مبینہ غیرت کے نام پر پتھر مار کر قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد 3  گرفتار ملزمان کا مزید 3 روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس عبدالرزاق قمبرانی کے مطابق تفتیش میں شامل مقتولہ کی والدہ لیلیٰ رند کو ریمانڈ ختم ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے، مقتولہ کی والدہ لیلیٰ رند کو دو روز قبل شامل تفتیش کیا گیا تھا ۔

یہ بھی دیکھئے:دادو: غیرت کے نام پر 9 سالہ لڑکی سنگسار، والدین سمیت 4 گرفتار


عبدالرزاق قمبرانی کا کہنا ہے کہ لڑکی کےوالد علی بخش رند، مولوی ممتاز لغاری اور سہولت کارتاج محمد رستمانی سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم تاج محمد رند نےسندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کروا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دادو: غیرت کے نام پر قتل کیس میں بچی کے والد سمیت دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر دو ملزمان سمیع اللّٰہ اور نواز رند کی گرفتاری کے لیے سندھ بلوچستان میں تلاش جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمے کی تفتیش مکمل ہو جائے گی۔

تازہ ترین