• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میامی ٹینس، سویتلاناکزنٹسوا نے سرینا کو اپ سیٹ کردیا، وکٹوریا آزارینکا اور کربر کوارٹر فائنل میں

میامی(جنگ نیوز)ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز میامی ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست کھاگئیں۔آگنسیکا راڈونسکا،الینا سویتلانا اورہیتھر واٹسن کی فتوحات کو بریک لگ گیا۔جبکہ وکٹوریا آزارینکا،جوہاناکونٹا،ایکترینا مکارووا اوراینجلک کربر کوکوارٹر فائنل میں کا پروانہ مل گیا۔مینز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے، جوئلفرائیڈ سونگا، الیگزینڈر ڈولگو پولووا ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ مینز وسنگلز ڈبلز کے مقابلوں میں اعصام الحق  اورگائلزسمنز،ثانیہ مرزا اورمارٹینا ہنگزقصہ تمام ہوگیا۔ میامی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں روس کی سویتلانا کوزنٹسوانے اعصاب شکن مقابلے میں امریکی کھلاڑی اسٹارسرینا ولیمز کو (3)6-7،1-6 اور2-6 سے قابو کیا۔ بیلا روس کی نامور ٹینس ا سٹار وکٹوریا آزارینکا نے ہسپانوی ٹینس اسٹار گاربین موگوروزا کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سوئس کھلاڑی ٹیمیا باسنزکی نے پولینڈ کی آگنسیکا راڈونسکاکو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔روس کی ایکترینا مکارووا نے یوکرین کی الینا سویتلاناکوہراکر گھر بھیج دیا۔رومانیہ کی سائمونا ہیلپ نے برطانیہ کی ہیتھر واٹسن کیخلاف 3-6 اور4-6 سے کامیابی حاصل کی۔جرمنی کی اینجلک کربر نے ہنگری کی تمیا بابوس کو 6-2، 3-6 اور 6-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ویمنز ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ مرزا اورمارٹیناہنگز دوسرے راؤنڈ میں مہمان ثابت ہوئیں۔بھارتی اورسوئس جوڑی کو رومانیہ کی مونیکا نیکیولسکیو اور انکی روسکی جوڑی دار مارگاریٹا گاسپریان نے ہرا یا۔دریں اثنا مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں بلغاریہ کے گریگور ڈمتروف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےبرطانیہ کے اینڈی مرے کو 6-7 (1-7) ، 6-4 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔جاپان کے کائی نیشیکوری نےیوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپولو کوا ، فرانس کے گیل مونفلزنےیوراگوئے کے پابلو کیواس سپین کے روبرٹو باٹیسٹا نے فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگااورکینیڈا کے میلوس راؤنک نے امریکاکے جیک سوک کیخلاف اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں فرانس کے نکولس ماہوٹ اور پیری ہیوز ہربرٹ نےپاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اورفرانس کے گائلز سمنزکومات دیکر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ 
تازہ ترین