کراچی میں دو مختلف مقامات پر واٹر بورڈ کی لائن پھٹنے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے۔
لائن پھٹنے کے واقعات سخی حسن اور گلستان جوہر بلاک 13 میں پیش آئے۔
نارتھ ناظم آباد، سخی حسن میں 48 انچ قطر کی لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔
سخی حسن سے پیپلز چورنگی جانے والی سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
گلستان جوہر بلاک 13 میں تعمیراتی کام کے دوران واٹر بورڈ کی لائن کو نقصان پہنچا۔
سخی حسن چورنگی سے قلندریہ چورنگی جانے والی سڑک پر بھی پانی جمع ہے اور ٹریفک کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔