• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رستم ڈکیت گروہ کے مزید 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیزآباد پولیس نےبدنام رستم ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عمیر اور سید رضا احمد عرف پولیس والا شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ 2004سے شہر میں وارداتیں کررہا تھا، گروہ کے ایک کارندے ملک عثمان کو عزیزآباد میں21اکتوبر کو ڈکیتیوں میں حاصل ہونے والی رقم کی تقسیم پر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق گروہ کے پانچ کارندے پولیس مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں جبکہ چند روز پہلے سندھ سیکٹریٹ کے ملازم جاوید کو گرفتار کیا گیا جواپنے ساتھیوں کو شہریوں کی ریکی کرکے دیتا تھا، ملزمان نے 5جولائی کو سول لائن میں شہری سے 14لاکھ 8 ہزار کا کیش چھینا تھا۔

تازہ ترین