• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک ریفرنڈم میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین سی بی اے منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ریفرنڈم میں ڈیموکریٹک ورکرز یونین مسلسل چوتھی مرتبہ کام یابی حاصل کرکے اجتماعی سودا کار یونین (سی بی اے) منتخب ہوگئی جو آئندہ 2برس تک ہیڈ آفس کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرے گی، ذرائع کے مطابق جمعرات کو یہاں ہیڈ آفس میں ریفرنڈم میں کام یاب یونین کو کل 68رجسٹرڈ ووٹس میں سے 46اور اس کی مد مقابل یونائیٹڈ لیبر یونین کو 20ووٹ ملے، بعد ازاں سی بی اے کے سینئر مزدور رہنما لیاقت علی ساہی نے محنت کشوں سے خطاب میں کہا کہ مسلسل چوتھی مرتبہ کامیا ب ہونا ایک تاریخی موقع ہے، اس پر ملازمین کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، انہوں نے استفسار کیا کہ اگر ملک کے مرکزی بینک میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ اور کنٹریکٹ سسٹم جیسا غیرمنصفانہ نظام ختم نہ کیا گیا تو ملکی سطح پر کس طرح متوسط طبقے کو انصاف فراہم کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین