• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بچے کی ماں ہونے کی بات چھپانے پر مس یوکرین سے اعزاز واپس لے لیا گیا

برسلز ( نیوز ایجنسی) یورپی ملک یوکرین میں 2018میں ’مس یوکرین‘ کا اعزاز حاصل کرنیوالی 24سالہ دوشیزہ ویرونیکا ددوسنکو سے جھوٹ بولنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اعزاز واپس لے لیا گیا،ویرونیکا ددوسنکو گزشتہ برس یوکرین کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار پائی تھیں، ویرونیکا ددوسنکو کوعالمی سطح کے مقابلے حسن کیلئے بھیجا گیا تاہم ’مس ورلڈ‘ کا عالمی مقابلہ حسن شروع ہونے سے قبل ہی انتظامیہ کو علم ہوا کہ وہ ایک بچے کی والدہ ہیں، مس یوکرین کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے تفتیش کے بعد ویرونیکا ددوسنکو کو ایک 5سالہ بچے کی والدہ قرار د یا،تنظیم کی جانب سے اعزاز واپس لیے جانے کے بعد ویرونیکا ددوسنکو نے تنظیم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔ 

تازہ ترین