• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش سیریز کیلئے فور گلاس وال لگانے کا کام 75 فیصد مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصر اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اسکواش سیریز کیلئے کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں فور گلاس وال کا کام تقریباً 75 فیصد مکمل ہوگیا۔  مصر اور پاکستان کے درمیان سیریز 5 سے7اپریل تک کراچی میں ہوگی۔ مصری کھلاڑیوں ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے اور ان کی آمدکراچی میں 4  اپریل سے شروع ہوگی۔ سیریز میں مصر کی جانب سے عالمی نمبر چار عمرو موسیٰ، عالمی نمبر چھ طارق میمن، نمبر سات کریم عبدالجواد، نمبر17 مزین ہشام اور عالمی نمبر 14 علی فارج جبکہ پاکستان کی جانب سے سیریز میں حصہ لینے والے ممکنہ پانچ کھلاڑیوں فرحان زمان، طیب اسلم، شاہ جہان، فرحان محبوب، عاصم شامل ہوں گے۔ اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری  عامر نواز نے جنگ سے فون پر باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی فور گلاس وال سیریز ہوگی جس کا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کا ایک شاندار کورٹ تیار ہوچکا ہوگا۔ سیریز کا مقصد قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے بعد مصر کے ساتھ سیریز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی اسکواش کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ 
تازہ ترین