• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہولیات کی عدم دستیابی سےطلباء پریشان ہیں ‘بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان بلوچ ، ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور نذر بلوچ نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود نہ ہونے سے طلباء کا وقت ضائع ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ معمول کے برعکس وقت سے پہلے لیا گیا جس کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات کو تیاری کا پورا موقع نہیں مل سکا جبکہ انٹری ٹیسٹ کا پیٹرن پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے مبینہ طور پر ہٹ کر ترتیب دیا گیا تھا جس کے خلاف طلبا نے احتجاج بھی کیا تھا اور آج اڑھائی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جو طلباء کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل کی وجہ سے طالب علم پریشان ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی موجودہ انتظامیہ نےطلبہ و طالبات کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے طلباءکو ماہانہ ملنے والے اسکالر شپ بند کردئیے گئے ہیںغیر نصابی سرگرمیوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے ہاسٹل میں پانی ‘ انٹرنیٹ ،لائبریرز میں اخبارات بھی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین