• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم سرد

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی 


کراچی میں بادلوں سے برستی بوندوں نے شہر میں سرد موسم آنے کی خبر دیدی، علی الصبح شہر میں بوندا باندی ہوئی۔

کراچی میں گلستان جوہر، صدر اور شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

ملیر، لانڈھی، محمود آباد، ناظم آباد، گلشن اقبال اور ایئرپورٹ کے اطراف بھی علی الصبح بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 دسمبر سے سردی کی ایک نئی لہر کراچی میں داخل ہوگی جو ایک ہفتہ تک رہنے کا امکان ہے۔

سردی کی نئی لہر کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12سے 14ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین