• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک لڑکے کو گرل فرینڈ سے شادی سے انکار مہنگا پرگیا، لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی تو لڑکے کو اس سے آئی سی یو میں زبردستی پھیرے لینے پڑ گئے۔

بھارتی شہر پونے میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی جانب سےشادی سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کی مگر خوش قسمتی سے بچ گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق لڑکے کو پولیس کے بلانے پر آئی سی یو میں داخل لڑکی سے زبردستی شادی کے لیے آنا پڑا مگر شادی کے پھیرے لیتے ہی لڑکا وہاں سے فوراً فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد لڑکی کی جانب سے پولیس میں لڑکے کے خلاف ایکٹ 376 کے تحت (Punish for rape) ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں لڑکی کا کہنا تھا کہ لڑکے نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لڑکی کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق لڑکے نے اسے زبردستی ناجائز تعلقات کے لیے اُکسایا تھا، لڑکی کا کہنا ہے کہ میں نے سورج کو شادی کی پیشکش کی تو اس نے منع کر دیا اور کہا کہ وہ نچلی ذات سے تعلق رکھتی ہے اس لیے وہ اس سے شادی نہیں کر سکتا ۔

لڑکی کے مطابق سورج کے منع کرنے پر اس نے زہر پی لیا تھا اور مرنے کا ارادہ کیا مگر بر وقت گھر والوں نے اسپتال پہنچا کر جان بچالی اور اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے خلاف درج کرائی گئی آیف آئی آر پر مزید تفتیش اور لڑکے کی تلاش جاری ہے ۔

تازہ ترین