• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی کی برسی جائے شہادت پر بھی منائی جائیگی، کائرہ

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کے علاوہ پہلی مرتبہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی راولپنڈی ان کی جائے شہادت پر منائی جائے گی۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے چنیوٹ میںجنرل سیکرٹری منظور حسین اور سید حسن مرتضیٰ کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہےہم نےپہلی مرتبہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی راولپنڈی میں جائے شہادت پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف ذاتیات کی بات کرتی ہے، پیپلزپارٹی نےکوئی رعائت نہیں مانگی، ہم کبھی ایکسٹینشنز کے حق میں نہیں تھے حکومت نے جو طریقہ کار اپنایا اس کا تمسخر بنا۔

قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے کہتی رہی کہ میاں صاحب کو بیمارہی نہیں اپنے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو پتہ چلا کہ واقعی بیمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی لیپا پوتی سے نہیں چلتی بزدار صاحب کوتبدیل تو نہیں کیا گیا مگر سنا ہے بزدار سے تمام اختیارات لے لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین