• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل سماء قتل کیس، سنگسار کیے جانےکے شواہد نہیں ملے

حیدرآباد کے علاقے دادو میں مبینہ طور پر غیرت کےنام پر 9 سالہ گل سماء رند کی ہلاکت کے معاملے میں پیش رفت، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپاٹ پر کیے گئے پوسٹ مارٹم میں سنگسار کرنے کے شواہد نہیں ملے۔

دکن میڈیکل بورڈ کے پروفیسر وحید علی ناھیوں کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپوٹ کے مطابق لگتاہے کہ سماء رند پر کوئی بھاری چیز گری ہے، معمول کے حملے میں ایسا نہیں ہوتا۔

پروفیسر وحید علی کے مطابق گل سماء کےچہرے کے نچلے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ملی ہیں اور جسم کے اور کسی حصہ میں انجری نہیں تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گل سماء کی سر کی ہڈی اور کمر کی 4 پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ گل سماء پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، حادثے اور ڈیپ انجری کے شواہد ملے ہیں۔

پروفیسر وحید علی نے مزید کہا کہ گل سماء کی موت کی وجہ فریکچر اور سانس  کا رکنا ہے، قبر کشائی کے وقت گل سماء کی موت کو 10روز ہو چکے تھے، ڈی این اے کےلیے گل سماء کے والد کا سیمپل لیا گیا ہے۔

تازہ ترین