• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ٹھنڈے فرش پر امتحان، حکومت نے نوٹس لے لیا


کوئٹہ میں سخت سردی کے موسم میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر امتحان دینے والے طلباء کی خبر کا بلوچستان حکومت نے نوٹس لے لیا۔

مشیر تعلیم بلوچستان محمد خان لہڑی کا کہنا ہے وہ شہر سے باہر تھے، آج ہی واپس پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورت حال کا نوٹس لے لیا ہے، اسکول انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی تو کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سرکاری اسکول میں طالب علموں کو حکومتی بے حسی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

آٹھویں جماعت کے طلبا ٹھنڈے فرش اور کھلی راہداریوں میں بیٹھ کر امتحان دینے پر مجبور ہیں، کئی امتحانی مراکز پر ہیٹر اور میز تو کیا بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی موجود نہیں ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں لکھتے ہوئے ہاتھ ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور امتحان دینے میں شدید مشکل ہورہی ہے۔

امتحانی مراکز میں کرسی تو دور ٹھنڈی زمین پر بچھانے کے لیےٹاٹ بھی موجود نہیں ہے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں ٹھنڈے فرش پر امتحان دینا بھی کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ہے۔

طلباء نے شکایت کی ہے اسکول میں امتحان دینے کے لیے میز کرسی تو دور کی بات ٹاٹ بھی موجود نہیں ہے، جس کے باعث ہمیں ٹھنڈے فرش پر مجبوراً بیٹھنا پڑرہا ہے، جبکہ لکھنے میں بھی شدید مشکل کا سامناہے۔

تازہ ترین