• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ کی غیر حاضری پر اظہار ناراضی

آئی جی سندھ کی غیر حاضری پر اظہار ناراضی
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ کلیم امام کی غیر حاضری پر ارکان نے ناراضی کا اظہار کردیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک سیفٹی اینڈ کمپلین کمیشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے شرکاء نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کی مسلسل دوسرے اجلاس میں غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ آئی جی سندھ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی وجہ سے نہیں آسکے ہیں۔

تازہ ترین