• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے انسداد منشیات کی وزیر صحت سے ملاقات

اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے انسداد منشیات کی وزیر صحت سے ملاقات


اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم کے نمائندے جیریمی مِلسم (Jeremy Milsom) اور خیر سگالی سفیر شہزاد رائے نے وفاقی وزیر صحت ظفر مرزا سے ملاقات کی۔

جیریمی مِلسم اور وفاقی وزیر کی ملاقات میں منشیات کی روک تھام خاص طور پر انجیکشن کے ذریعے استعمال ہونے والی منشیات کے کنٹرول پر بات چیت گئی۔

دوران گفتگو اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منشیات کی عادت کو جرم کے بجائے ذہنی بیماری کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم کے پروگرام کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین