• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وندر میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپےمالیت کی چھالیہ برآمد

وندر میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپےمالیت کی چھالیہ برآمد


بلوچستان کے علاقے وندر میں پاکستان کوسٹ گارڈز نےکارروائی کرکےکروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی، چھالیہ ٹرک میں سیب کی پیٹیوں میں چھپائی گئی تھی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر وندر کے قریب کارروائی کرکے آدم کنڈ کے مقام پر ایک ٹرک میں سیب کی پیٹیوں کی آڑ میں چھپائی گئی 4,320 کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی۔

پکڑی جانےوالی چھالیہ کی مالیت کروڑوں روپےکے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، تاہم علاقے میں چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

تازہ ترین