• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا: محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ: 43 آر او پلانٹس لگانے کی منظوری

ہالا(نامہ نگار)پینے کے صاف پانی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مٹیاری کی آر او پلانٹ کی تنصیب میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور نصف سے زائد پلانٹ بند ہونے کے باوجود تیل گیس کی رائلٹی سے 43 آر او پلانٹ لگانےکی منظوری دیدی گئی۔ مٹیاری پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کی نامزد چیئرمین ایم این اے شگفتہ جمانی کی زیر صدارت اجلاس میں تیل گیس رائیلٹی کے 98 کروڑ روپے فنڈ سے تعلقہ مٹیاری میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 43 آر او پلانٹ لگانےکی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے مٹیاری شہر سمیت دیہی علاقوں میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا، تاہم گزشتہ 10 برس کے دوران ضلع مٹیاری میں کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے 55 آر او پلانٹ کی اکثریت ہنوز نمائشی بنی ہوئی ہے۔ پبلک ہیلتھ ذرائع کے مطابق نیو سعیدآباد میں 14ہالا میں 25 اور مٹیاری میں 16پلانٹ لگائے تھے جن میں سے 35 سے زائد پلانٹ ابتدا سے ہی بند ہیں جس کی وجہ ایڈوانس رقم لینے والی او ایس ایس کمپنی کی جانب سے بجلی کی فراہمی کیلئےحیسکو کو رقم ادا نہیں کی گئی تھی جبکہ بقیہ پلانٹ کی اکثریت خراب ہوکر ناکارہ ہوگئی ہے۔

تازہ ترین