• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: فراڈ کرنے کا جرم ثابت، ڈان گولو کو3 برس قید و جرمانہ

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) کنزیومر کورٹ دادو کے جج سید امتیاز شاہ کی عدالت میں زیر سماعت فراڈ کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم ایاز سومرو المعروف ڈان گولو کو تین سال قید اور پنتالیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ عدالت نے مقدمہ میں ملزم کے تین بھائیوں برکت سومرو،لیاقت سومرو اور سلیمان سومرو کو عدم ثبوت کی بنا پر با عزت بری کردیا۔ملزمان کے خلاف ایک شہری غلام الرسول لغاری نے بی سیکشن تھانہ دادو میں چھ لاکھ روپے فراڈ کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ یاد رہے کہ ملزم ایاز سومرو المعرف ڈان گولو کے خلاف لوگوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں کم قیمت میں موٹرسائیکل اسکیم کے ذریعے لوگوں سے مبینہ پانچ ارب روپے سے زائد رقم کا فراڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اس سلسلہ میں مختف تھانوں پر پندرہ سے زائد مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

تازہ ترین