• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد پولیس کی کارروائی، منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جیکب آباد(نامہ نگار)ایس ایس پی جیکب آباد بشیر بروہی نے مولاداد تھانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولادا د پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے خفیہ اطلاع پر تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 160کلو چرس سمیت بین الصوبائی گروہ کے رکن ملزم اللہ ڈنو ولد گل حسن رند سکنہ بالان شاخ بلوچستان کو گرفتار کیا ہے منشیات کوئٹہ سے حیدر آباداسمگل کی جا رہی تھیں۔ ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پولیس کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

تازہ ترین