• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے مزید پانچ گولڈ میڈلز جیت لیے

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے مزید 5 گولڈ میڈلز جیت لیے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیپال میں جاری ساؤتھ ا یشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مزید پانچ گولڈ ا پنے گلے کی زینت بنالیے۔ پاکستان نے جمعہ کو ایتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ میں پانچ گولڈ میڈل حاصل کئے۔ اس نے اب تک 20 گولڈ ،24 سلور اور 33 برانز میڈل جیت لئے ہیں۔ سری لنکا نے مردوں کے 4x100 میٹرز ریلے میں گیمز کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ بھارت کے تمغوں کی مجموعی تعداد 165 ہوگئی ہے جس میں 81،59،25گولڈ، سلور اور برانز میڈلز ہیں، نیپال دوسرے اور سری لنکا میڈلز پوزیشن پر تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے جمعے کو محبوب علی اور نجمہ پروین نے 400 میٹرز ہرڈلز میں گولڈ میڈل حاصل کئے، ویٹ لفٹنگ میں 67کے جی میں طلحہ طالب ،81کے جی میں حیدر علی اور 80 کے جی میں ساجد حسین گولڈ میڈل جیت گئے۔ ابو سفیان نے 73کے جی ویٹ لفٹنگ اور دس میٹرز ائیر پسٹل خواتین شوٹنگ میں سلور میڈل جیتا، پاکستان نے چار برانز میڈل بھی جیتے جس میں مردوں اور خواتین کی 4x100میٹرز ریلے کے علاوہ 10میٹرزائیر پسٹل میں انا ابتسام اور شمشیر زنی میں علی سعید نے برانزمیڈل اپنے نام کئے۔ مردوں کے شاٹ پٹ میں بھارت کے تھائنڈر پال سنگھ نے1999کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دریں اثنا کراٹےمیں پاکستان کے لئے گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے سعدی عباس جلبانی 2 گولڈ کلثوم ہزارہ 1 گولڈ 1 سلور، شہباز خان ایک گولڈ  میڈل جمعے کی شب کراچی واپس پہنچے تو ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔

تازہ ترین