• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کو7کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹیلی نار گروپ کے ذیلی ادارے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک(TMB) کو ٹیلی نار گروپ اور اینٹ فنانشل سروسز گروپ (ANT) کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کے تحت 70ملین ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی ہے۔ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او محمد مدثر عاقل نے کہاکہ اس سرمایہ کاری سے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کی بنیاد مزید مستحکم ہوئی ہے اور ہم پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم بننے کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹیلی نار گروپ اور اینٹ فنانشل کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کا اعلان مارچ 2018 میں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین