• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جیلوں میں سنگین بیماریوں کا شکار قیدیوں کیساتھ ہونیوالی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم

لاہور (آصف محمود) پاکستان کی جیلوں میں سنگین بیماریوں کا شکار قیدیوں کیساتھ ہونیوالی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیشن کے چیئرپرسن وفاقی وزیر انسانی حقوق جبکہ ممبران میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ،وفاقی سیکرٹری صحت، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سابق چیئرپرسن زہرہ یوسف،معروف صحافی غازی صلاح الدین، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ضیاء اعوان، سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری انسانی حقوق شامل ہیں۔کمیشن ایگزیکٹو اتھارٹیز کی ناکامیوں اور سنگین بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کے حوالے سے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملات کی تحقیقات بھی کرے گا۔اس حوالے سے پریزن رولز میں انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ترامیم کی سفارشات مرتب کرے گا۔ کمیشن گورننس اور مینجمنٹ کے حوالے سے تجاویز اور کسی فرد یا ادارے کے احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کا طریقہ کار بھی واضح کرے گا۔

تازہ ترین