• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم نقشبندی کیOPWC کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ

لندن ( پ ر )چیئر مین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی نے او پی ڈبلیو سی تنظیم کی برطانیہ و یورپ ، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک میں خدمات ، کمیونٹی ویلفیئر ،بین المذاہب مسائل کے حل، مختلف کمیونٹیز کے اتحاد کی کاوشیں ،مسئلہ کشمیر کو برطانیہ ، مڈل ایسٹ ،یورپ سمیت دیگر ممالک میں اجاگر کرنے ،شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت اور افواج پاکستان کی اندرون ملک و بیرون ملک پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور برطانیہ ویورپ میں نئی نسل کو روشناس کرانے کے حوالے سے تقاریب کے انعقادو دیگر اداروں اور اوورسیز کمیونٹی کے درمیان پُل کا کردار اداکرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئر مین او پی ڈبلیو سی و ترجمان او پی سی پنجاب کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ہائی کمشنر نفیس زکریا ، ہائی کمیشن اورتمام قونصلیٹس کےقونصل جنرل اورافسران کی قیادت و رہنمائی میں کمیونٹی کو نادرا پاسپورٹ، ایمر جنسی ویزاودیگر سفری دستاویزات میں کمیونٹی کو ریلیف مہیاکرنے میں مصروف عمل ہیں۔ نعیم نقشبندی نے پاکستان کے دورہ کے دوران چیئرمین او پی سی ڈسٹرکٹ کمیٹی راولپنڈی باسط شکیل ھاشمی کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ وائس چئیرمین اوورسیز کمیشن وسیم اختر چوہدری ، ترجمان او پی سی پنجاب و چیئرمین او پی ڈبلیو سی نے وائس چیئرمین او پی سی پنجاب وسیم اختر رامے، ایڈیشنل سیکرٹری فارن آفس ڈاکٹر اسرار حسین، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آزاد کشمیر، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی، ریجنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو راولپنڈی، چیئرین او پی سی راولپنڈی باسط ہاشمی، چیئرمین چکوال ناصر جمیل ھاشمی سمیت دیگراعلی افسران سے ملاقاتیں کیں۔
تازہ ترین