• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، 6کاریں، متعدد موٹرسائیکل، زیورات غائب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں متعدد وار داتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ چھ کا ریں اور متعددمو ٹر سائیکل اڑا لیے گئے۔ نوکرانیاں دو گھر وں کا صفایا کر گئیں ۔ ڈاکو پرانا قلعہ میں تاجر سے 25لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے کامران مارکیٹ میں مسلح افراد بنک سے ایک لاکھ روپیہ نکلوانے والے شہری کے پیچھے دکان میں داخل ہوئے اور رقم چھین کر چلتے بنے ۔ تھانہ بنی کے علاقے سےگن پوائنٹ پر 11موبائل،طلائی کانٹے، پرس، 4 موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے چھین لیے گئے۔ تھانہ وارث خان کے علاقےسے نقدی، 6موبائل اورموٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھین لیا گیا۔تھانہ پیرودھائی کے علا قے سے 2موبائل، نقدی اور لیپ ٹاپ چھین لیے گئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علا قے سے عاقب کے 2موبائل، نقدی چوری کر لیے گئے۔ تھانہ گنجمنڈی کے علاقے سے نقدی وموٹر سائیکل چھین لیے گئے۔تھانہ سٹی کے علاقے سے 8موبائل، نقدی چھین لیے گئے۔ تھانہ صاد ق آباد کے علاقے سے 8موٹر سائیکل، موبائل، پرس، 15ہزار، کاغذات اور طلائی زیورات چھین لیے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سے 8 موبائل ،موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے سے کاروبار کے نام پر 10لاکھ روپے ہضم کر لیے گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سے ملزم 6 لاکھ روپے کا مال لےکر غائب ہو گیا۔
تازہ ترین