• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈبلیو ایم سی روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سٹاف کی کارکردگی چیک کرے، کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے کہا ہے کہ آر ڈبلیو ایم سی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسا میکنیزم بنائے جس سے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا جا سکے۔ محکمہ کے سپر وائزراور ورکرز کا ایریا مارک کیا جائے اور روزانہ آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی ٹائمنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ صفائی کے حوالے سے ہیلپ لائن اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےہیڈ آفس کےدورہ کے موقع پر کہی۔ کمشنر محمد محمود نے کہا کہ ایسا نظام وضع کیا جائے،کہ شہری گھر بیٹھے صفائی کی شکایت کا اندراج کرا سکے اور فوری طور پر اسکی شکایت کا ازالہ کرکے اسے اطلاع فراہم کی جائے۔ٹرانسفر سٹیشن کیلئے شہر میں جگہوں کی نشاندہی کی جائے ،الاٹ کر دی جائیگی۔ مینجنگ ڈائریکٹر آر ڈبلیو ایم سی اویس تارڑنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت 3863وزکرز اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی سے ایک ہزار ٹن کوڑاکو ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔
تازہ ترین