آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ناروے میں یاسر کو اقرا کا مداح مل گیا

یاسر حسین کی منگیتر اقرا عزیز کے مداح کے ساتھ ایک پوسٹ


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار یاسر حسین کو ناروے میں اپنی منگیتر اقرا عزیز کا مداح مل گیا۔

معروف اداکار یاسر حسین کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کی ملاقات اپنی منگیتر اقرا عزیز کے مداح سے ہوتی ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں یاسر حسین بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ مجھے اقرا کا ایک مداح ملا ہے اور پھر وہ موبائل فون کا کیمرہ اُس مداح کی جانب کرتے ہیں، جس کے بعد وہ مداح سے پوچھتے ہیں کہ بتاؤ تُم کیا کرنے والے تھے؟ جس پر مداح کہتا ہے کہ میں اقرا عزیز کا آٹوگراف اپنے ہاتھ پر بنوانا چاہتا ہوں۔‘


مداح کے اِس جواب کے بعد یاسر حسین مذاق میں اُس مداح کو کہتے ہیں کہ یہ مجھ سے مار کھائے گا۔

یہ ویڈیو ایک گھنٹہ قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور اب تک اِس ویڈیو کو 23 ہزار 160 صارف دیکھ چُکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اقرا عزیز نے یاسر حسین کو اپنا ’سُپر ہیرو‘ قرار دے دیا

دوسری جانب یاسر حسین نے بھی ایک گھنٹہ قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ناروے کی ویڈیو شیئر کی جس میں یاسر حسین آئس اسکیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں، پھر یاسر حسین وہاں موجود مومل شیخ اور دیگر فن کاروں سےکہتے ہیں کہ میرے 150 روپے پورے ہوگئے ہیں۔


یاسر حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’آئس اسکیٹنگ ہم میں سے کسی کو بھی نہیں آتی تھی لیکن پھر بھی ہم سب میدان میں اُترے اور ہلکے ہلکے چل کر ہی سہی لیکن 150 روپے پورے کیے۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں اسد صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسد کو ہی دیکھ لیں تیڑی ٹانگوں کے ساتھ آئس اسکیٹنگ کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اِس وقت بھی اقرا عزیز کو بہت یاد کررہا ہوں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید