• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا عزیز نے یاسر حسین کو اپنا ’سُپر ہیرو‘ قرار دے دیا

اقرا عزیز کے بعد یاسر حسین نے بھی اپنی سالگرہ منالی


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نے اپنے منگیتر یاسر حسین کی سالگرہ کے موقع پر اُن کو اپنا ’سُپر ہیرو‘ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ اُن کی سالگرہ کی تصویر شیئرکی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’میرے سُپر ہیرو اور میرے پسندیدہ انسان کو سالگرہ مبارک ہو، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، آپ کی ہر وہ خواہش پوری ہو جس کے آپ حقدار ہیں۔‘


یاسر حسین کی سالگرہ میں اُن کی منگیتر اقرا عزیز سمیت اُن کے دیگر قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی جن میں شہزاد شیخ، مومل شیخ، گوہر رشید، کُبریٰ خان، زارا نور عباس، اسد صدیقی اور شازیہ وجاہت سمیت دیگر دوست شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: اقرا عزیز کتنے سال کی ہوگئیں؟

اداکارہ مومل شیخ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شازیہ وجاہت نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے دوستوں کی گروپ فوٹو شیئر کی۔

اسد صدیقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین کی کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل اقرا عزیز نے اپنی 22ویں سالگرہ منائی تھی، اقرا اور یاسر کی جوڑی آنے والی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

تازہ ترین