• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء نے سالگرہ پر یونی کورن تھیم کا کیک کاٹا


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز نے گزشتہ روز قریبی دوستوں اور منگیتر یاسر حسین کے ہمراہ اپنی 22 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اقرا کی سالگرہ کی پارٹی میں اداکارہ کبریٰ خان، یاسر حسین ، اسد صدیقی اور صحیفہ جبار سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی اور سالگرہ کی تقریب کو یادگار بنایا۔

اقراء نے سالگرہ پر یونی کورن تھیم کا کیک کاٹا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی تصویروں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور مبارکباد کا سلسلہ اب تک جاری ہے.

یاسر حسین نے سالگرہ کی تصویروں پراقرا عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے ’ہیپی برتھ دے مائی لو ‘ لکھا ۔


سالگرہ کی ہی ایک اور ویڈیو بھی یاسر نے شیئر کی جس میں پیچھے سے آوازیں آرہی ہیں کہ جلدی کیک کاٹو۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں یاسر نےحسن حیات خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بڑی جلدی تھی، سیانے نے 12 بجے سے پہلے ہی کیک کٹوادیا۔‘


یاسر کی ان تصویروں پر دیگر شوبز ستارے اقرا کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔

اقرا اور یاسر کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی میں ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اقرا کو پروپوز کرتے ہوئے انگوٹھی پہنائی تھی جس کی وجہ سے دونوں کو تنقید کا سامنا رہا تھا۔

یہ جوڑی آنے والی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

تازہ ترین