• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریر میں مداخلت

نوجوان کی وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریر میں مداخلت 


کراچی میں تقریب کے دوران ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سندھ کی تقریر میں مداخلت کردی۔

نوجوان نے وزیر اعلیٰ کو تقریر کے دوران مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے پانچ سال سے ملنے کی کوشش کررہا ہوں مگر مل نہیں پارہا۔

جس کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بیٹا میں آپ سے بعد میں ملتا ہوں یہ طریقہ نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے شہید ملت روڈ پر دو انڈر پاسز سمیت 7 میگا پروجیکٹس کا افتتاح کیا، جس کی تقریب کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر بھی برسائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز کچھ مایوس لوگ اسلام آباد گئے جہاں ایک مایوس شخص نے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مایوس لوگوں نے کہا کہ ان سے کام نہیں ہوتا، تو ان مایوس لوگوں کی مایوسی بڑھانے کے لیے یہ پروگرام کافی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے میگا اسکیمز کے نام سے 36 منصوبے 2016-17 میں شروع کیے تھے، اب مخالفین ہمیں کام کرتے دیکھ کر مایوس ہیں جبکہ مایوس لوگ اب بھی دیکھ رہے ہوں گے کہ یہ کیا ہورہا ہے۔

تازہ ترین