• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے انسانی ومذہبی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 125دن ہوگئے بھارتی فوج، جنونی ہندو مظالم کے پہاڑ ڈھار ہے ہیں،کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ تک کی ادائیگی کرنے نہیں دی جاری ہے،کشمیریوں کے انسانی ومذہبی حقوق کو شدت کے ساتھ پامال کیا جارہا ہے،جنت نظیر وادی آگ وخون نہارہی ہے انصاف کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالم شاہ بخاری کے مزار سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہکشمیریوں پر مظالم کی داستان بہت بھیانگ ،اقوام متحدہ اور او آئی سی کا کشمیر پر کردار کاغذی ہے،بھارت کو کوئی لگان دینے والا نہیں، شہ رگ کٹنے کے آخری مراحل میں ہے،حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرئے،احتجاج کا دور ختم ہوچکا اب کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے،انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،موم بتی مافیا روشن خیالی کے نام پر اسلام وملک مخالف رویئے سے باز رہے،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد مبین قادری،فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری،علامہ امان قادری ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین