آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کسی کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی، نیلم منیر

کراچی (ایجنسیاں) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جبکہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں۔ میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ، اگر آگے جاکرانہیں شوبزچھوڑنا پڑا توچھوڑدیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔

دل لگی سے مزید