آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈائریکٹرو اداکار کرک ڈگلس اپنی 103ویں سالگرہ کل منائیں گے

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کے مایہ ناز اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر کرک ڈگلس 9دسمبر کو اپنی 103ویں سالگرہ منائیں گے۔اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے ڈگلس نے اپنی ہمشیرہ کو اپنی رہائشگاہ پر آنے کی دعوت دی ہے جہاں ان کی فیملی دھوم دھام سے انکی سالگرہ منائے گی۔ 9 دسمبر1916 کو نیویارک میں پیدا ہونے والے ایسر ڈینیلووچ جو کرک ڈگلس کے نام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے،1946 میں اپنا فلمی سفر شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے صرف تین برس بعد ہی انہیں فلم چیمپئنمیں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر پہلی بار آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔6دہائیوں پر مشتمل اپنے طویل فلمی کیریئرمیں ڈگلس نے نوے فلموں میں کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں دی بیڈ اینڈ بیوٹی ف?ل،اسٹوری ڈیٹیکٹیو، پاتھ آف گلوری، اسپارٹکس، گن فائٹ، لونلی آر دی بریو، اورڈے ڈورس سمیت لاتعداد فلمیں شامل ہیں۔ڈگلس اپنی 103 سالہ طویل زندگی کی وجہ اپنی اہلیہ این Anne کی محبت کو قرار دیتے ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے مائیکل ڈگلس بھی اداکاری کے شعبے سے منسلک ہیں۔

دل لگی سے مزید