• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پاٹے خان‘ کے فلمساز ایم اے رشید کی بیٹی ڈھابہ چلانے پر مجبور

لاہور (ایجنسیاں)ماضی میں پاکستان کو کامیاب فلمیں دینے والے ایم اے رشید کی بیٹی اسلام آباد میں ایک چھوٹا سا ڈھابہ چلانے پر مجبور ہوگئی۔ایم اے رشی نے ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ، فلم ’پاٹے خان‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ایم اے رشید اپنے دور کے ایک بہترین فلمساز، ہدایت کار اور مکالمہ نگار تھے اور وہ اْس وقت کے امیر ترین شخص تھے ،لیکن والد کے انتقال کے بعد سے ایم اے رشید کی لاڈلی بیٹی رفیعہ رشید اسلام آباد میں سڑک کے کنارے ایک چھوٹا سا ڈھابہ لگانے پر مجبور ہوگئی ہیں، ایم اے رشید نے اپنی زندگی میں 2 شادیاں کی تھیں جن سے اْن کے 14 بچے تھے، اِن بچوں میں رفیعہ رشید اْن کی سب سے لاڈلی بیٹی تھی۔آج وہی لاڈوں میں پلی ایک کمرے کے مکان میں اپنی بیمار بیٹی کے ساتھ رہتی ہے اور بیٹی کے علاج کیلئے ڈھابہ چلا رہی ہے۔رفیعہ رشید کا کہنا ہے کہ جب اْن کے والد صاحب حیات تھے تو اْس وقت اْنہوں نے اپنی زندگی کے بہت اچھے لمحات گزارے لیکن والد کے انتقال کے بعد سب کچھ ختم ہوگیا تھا۔رفیعہ رشید نے کہا ’ جب میری شادی ہوئی تو سسرال والے اور شوہر سب میرے ساتھ بہت اچھے تھے پھر میرے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، جب میری بیٹی تھوڑی بڑی ہوئی تو اْس کو ایک ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کا مرض لاحق ہوگیا تھا جو کہ ایک نفسیاتی مرض ہے، اْس کے بعد میرے شوہر نے مجھے چھوڑ دیا تھا، اْس کے بعد میں اپنی بیٹی کے ہمراہ الگ گھر میں رہنے لگی میرے والد صاحب اْس وقت حیات تھے اور وہ ہر مہینے مجھے لندن سے 50 ہزار روپے بھیجا کرتے تھے۔اْنہوں نے کہا کہ ’جب بیٹی کی شادی ہونے لگی تو میں نے اپنے داماد اور بیٹی کے سسرال والوں کو بیٹی کے نفسیاتی مرض سے آگاہ کردیا تھا، شادی کے ابتدائی دِنوں میں تو اْن کا رویہ میری بیٹی کے ساتھ بالکل ٹھیک تھا، میرے پاس اْس وقت لاہور میں 2 گھر بھی تھے اور زیور اور پیسے بھی تھے تو میرا داماد اکثر آتا تھا اور مجھ سے پیسے لے کر چلاجاتا تھا لیکن کبھی واپس نہیں کرتا تھا، وقت کیساتھ ساتھ جب میری جمع پونجی ختم ہوگئی تو میرے داماد نے آنا چھوڑ دیا اور میری بیٹی کو میرے پاس چھوڑ کے چلاگیا۔اْنہوں نے کہا کہ اِس کے بعد میں اپنے 7 سالہ نواسے اور بیٹی کو لے کر اسلام آباد آگئی ہوں اور یہاں آکر کرائے پرایک کمرے کا مکان لیا، گھر چلانے اور بیٹی کا علاج کروانے کیلئے ڈھابہ کھول لیا۔
تازہ ترین