اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو (نیب)نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے حوالے سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر 2019کو کسی تحقیقا ت میں طلب نہیں کیا ۔ نیب نے میڈیا سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ کسی بھی خبر کو نشر اور شائع کرنے سے پہلے نیب کے ترجمان سے اس خبر کی تصدیق کی جائے اور من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے۔