• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا تفصیلی چیک اپ، ذاتی معالج کا تفصیلات دینے سے انکار

لندن ( آن لائن ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف لندن کے برج اسپتال میں چیک اپ کیلئے گئے جہاں انکا تفصیلی چیک اپ کیا گیا، جسکے بعد وہ واپس پارک لین فلیٹس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن کے برج اسپتال میں ڈیڑھ گھنٹے معائنہ کیا گیا، تاہم برج اسپتال میں نواز شریف کے کون کون سے ٹیسٹ ہوئے، اس سلسلے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، ہونے والے ٹیسٹس اور نواز شریف کے مرض کی نوعیت، تشخیص اور علاج کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔

ادھر لندن میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر عدنان بتائینگے۔

تازہ ترین