• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی تاجروں کی واپسی کیلئے پاک چین سرحد2دن کیلئے کھولنے کافیصلہ

اسلام آباد/خنجراپ (پی پی آ ئی)چائنہ میں پھنسے پاکستانی تاجروں کی وطن واپسی کیلئے پاک چین سرحد 2دنوں کے لئے کھولنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔70سے زائد پاکستانی تاجراور 26کنٹینر پاک چائنہ بارڈربند ہونے سے پھنس گئے تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحد چین میں پھنسے پاکستانیوںکو وطن واپسی کے لئے پاک چین سرحد (اتورا اور پیر) کو دو دنوں کے لئے کھولی جا ئے گی ۔پاک چائنہ بارڈربند ہونے سے 70 سے زائد پاکستانی تاجراور 26 کنٹینر پھنسے تھے۔
تازہ ترین