آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عراق میں خون کی ہولی، 25ہلاک اہم رہنما کے گھر پر ڈرون سے حملہ

بغداد(جنگ نیوز)عراق میں خون کی ہولی جاری ہے اور مظاہروں میں سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد اب ایک بار پھرتازہ واقعے میں 25افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اہم رہنما کے گھر پر ایک ڈرون کے ذریعے راکٹ حملہ کیا گیا جس میں مکان کو نقصان پہنچا تاہم مقتدیٰ الصدر حملے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔تفصیلات کے مطابق عراق کےجنوبی شہر نجف میں مقبول رہ نما مقتدیٰ الصدر کے مکان پر ایک ڈرون سے راکٹ داغا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ڈرون حملے میں مکان کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید