آپ آف لائن ہیں
پیر19؍ذی الحج 1441ھ 10؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جعلی نمبر پلیٹس، نیلی بتی کا غیر قانونی استعمال کرنیولوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

لاہور (کرائم رپورٹر) شہریوں سے ناروا سلوک، گالم گلوچ،اختیارات سے تجاوز اور ناجائز چالان کرنے والے گھر جائیں گے، کام چور وارڈنز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کی جائے،پٹرولنگ نظام کو مزید موثر بنایا جائے، ٹریفک ڈیوٹی کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے،بے جان کھڑے ہوکرڈیوٹی کرنے اور غلط چالان ڈائری بنانے والے بھی کسی رعائت کے مستحق نہیں ،رانگ پارکنگ اور ون وے کیخلاف ورزی کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔رانگ پارکنگ کا مطلب دیگر شہریوں کیلئے رکاوٹ بننا جبکہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنا حادثات کا باعث بننا ہے،ایسے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،میٹنگ میں سیاہ پیپرز،جعلی نمبر پلیٹس اور نیلی بتی کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا گیا۔ان اقدامات کا فیصلہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے سی ٹی او آفس میں سی ٹی اوکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی زیر صدارت منعقدمیٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ میں ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن محمودالحسن گیلانی،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی،ڈی ایس پی گلبرگ منیر احمد،ڈی ایس پی عارف بٹ،ڈی ایس پی شہزاد خان سمیت تمام سرکل افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر شہر میں ٹریفک کی صورتحال اور اس کی مزید بہتری کیلئے مختلف تجاویز کو زیر بحث لایا گیا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ایسی خلاف ورزیوں پر سختی سے نمٹا جائے جو ٹریفک کے بہاؤ میں خلل اور شہریوں کے جان و مال کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔کالجز،یونیورسٹیز،تاجر یونینزاور ٹرانسپورٹرز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل اپنایا جائے۔انہوں نے کہا ابتدائی طور پر تمام اہم مارکیٹوں،بازاروں،ون وے پوائنٹس پر شہریوں کو راہنمائی اور آگاہی دی جائے۔کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ حادثات کی بڑی وجہ شہریوں کا ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سفر کرنا ہے،جس سے اکثر و بیشتر سامنے سے آنے والی ٹریفک سے ٹکراؤ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے۔ شہریوں کادوران ڈرائیونگ انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ صرف خود کیلئے بلکہ دوسرے رہگیروں کیلئے بھی نقصان دہ ہوتا ہے اور اس سے کسی معصوم کی جان بھی جاسکتی ہے۔ محفوظ سفر اور ٹریفک کی روانی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ روڈز پر تمام روڈ یوزرز کا برابر حق ہوتا ہے سڑکوں پر رانگ پارکنگ کرتے ہوئے دوسروں کے حقوق کو سلب کرنا سڑک پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے جبکہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنا خود کشی کے مترادف ہے۔اسلام بھی ہمیں راستے کے حق کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔حادثات سے پاک معاشرئے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔
لاہور سے مزید