• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں تجاوزات کی بھر مار، پیدل چلنا بھی محال

اراولپنڈی (نمائندہ جنگ) شہر میں تجاوزات کی بھر مار شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے۔باڑہ بازار، اقبال ر وڈ، ٹرنک بازار، سبزی منڈی، گنج منڈی روڈ، نمک منڈی، کالج روڈ، بوہڑ بازار، جامع مسجد روڈ، سرکلر روڈ، کمرشل مارکیٹ، صادق آباد، سٹی صدر روڈ، پیرودھائی روڈ، ڈنگی کھوئی اور باغ سرداراں سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر قبضہ ہونے کی وجہ سے پورے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم اور شہریوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے اور لوگوں کو فضائی آلودگی سمیت طرح طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فٹ پاتھ پر قبضہ ہونے کی وجہ سے عورتوں اور بچوں سمیت راہگیر شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ہر تقریر میں لوگوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے دعوے اور و عدے کرتے ہیں مگر راولپنڈی میں انہی کی جماعت کے سرکردہ لوگ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ انہی مسائل سے نجات کیلئے تحریک انصاف کا انتخاب کیا تھا مگر صورتحال ماضی سے بھی بدتر ہو چکی ہے۔ دوسری طرف میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے عملے نے گزشتہ روزاقبال روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ اور سڑک پر رکھا پانچ ٹرک سامان قبضے میں لے لیا، سپرنٹنڈنٹ پرویز مغل اور انسپکٹر عمران حسین کی قیادت میں عملے نے گزشتہ روز ان علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضے میں لیا۔
تازہ ترین