راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں سنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی راتاعوان چوک میںہنڈا 125 موٹرسائیکل پرسوار3افراد کو پولیس اہل کاروں نے روکا توموٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔جس سےکانسٹیبل وحید فائر لگنے سے زخمی ہوگیا جسےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔