• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنگرخانے کھول کر کارخانوں پر تالے لگادیئے گئے، میاں جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کےمرکزی رہنمامیاں جاوید لطیف نےکہا ہے ایک سازش کےتحت معیشت کو کمزور کیا جارہا ہے، لنگرخانے کھول کرکارخانوں پر تالے لگادیئے گئے ہیں، قوم کو بھکاری بنا دیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کا شیخوپورہ میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے، نوکریاں دینے کی بجائےچھینی جارہی ہیں، لوگ ریلیف کا سوال کریں تو موصوف کہتےہیں این آر او مانگ رہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل اور ناکام حکومت کی بددیانتی جاری ہے،روپے کی قدرکم کرکے عالمی مالیاتی اداروں سے قرضہ لیا گیا۔

تازہ ترین