• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی کار کو لاہور کے علاقے کینٹ میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں خواجہ عمران نذیر کے سر پر چوٹیں آئیں۔

لیگی رہنما کو لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے سر پر ٹانکے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ عمران نذیر کی گاڑی سرخ اشارے پر کھڑی تھی کہ دوسری طرف سے آنے والی نامعلوم کار نے تیز رفتاری کے ساتھ ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

خواجہ عمران نذیر کے زخمی ہونے کی خبر پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی قیادت نے مبینہ کار حادثے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین