• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ریپڈبس ٹرانزٹ منصوبہ فروری 2020 میں مکمل ہوجائیگا: خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ’’ بس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ فروری 2020تک مکمل ہوجائیگا، تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،جو لوگ اپنے دور میں پشاوراور صوبہ کیلئے کوئی بڑا منصوبہ نہیں دے سکے وہ غیر ضروری طور پر اس عظیم منصوبے کو متنازعہ بنا کر اچھال رہے ہیں، پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صوبہ کے تمام پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لا نے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، صوبے کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،، انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی فلیگ شپ منصوبہ ہے جو انشاء اللہ فروری 2020تک مکمل کر دیا جائیگا جو لوگ اپنے دور میں صوبے اور پشاور کے لیے کوئی بڑا منصوبہ نہیں دے سکے وہ غیر ضروری طور پر اس عظیم منصوبے کو متنازعہ بنا کر اچھال رہے ہیں، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بیروزگار سیاستدان حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں انہیں خوف ہے کہ کہیں عمران خان اس ملک کو ٹھیک نہ کر دیں۔

تازہ ترین