اسلام آباد ( نیوز ایجنسی ) پاکستان کے لئے نامزد ایران کے نئے سفیر سید محمدعلی حسینی اسلام آباد پہنچ گئے، وہ پیر سے ایرانی سفارتخانے میں کام شروع کرینگے اور جلد اپنی اسناد صدرمملکت کو پیش کرینگے۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نامزد ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی مختلف شعبوں میں کام کرتے ہوئے تیس سالہ صحافت کا تجربہ رکھتے ہیں اور پاکستان آنے سے قبل وہ ایران کی جانب سے اٹلی میں بطور سفیر ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔بیان مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی سفیر کو تہران کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق وہ’’ سب سے پہلے پڑوسی ‘‘ کی پالیسی پر کام کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔