• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشوں اور عالمی ایجنڈے کوناکام بنائیں گے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر،پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں صرف کریں گے اور ان کے خلاف ہونیوالی عالمی سازشوں اور عالمی ایجنڈے کوناکام بنائیں گے 295سی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے لیکن 295سی کو ختم کرنے کا ان کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ عالمی طاقتوں نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے لیے پاکستان کی ہرحکومت پر دباؤڈالامگر ہردور میں ملک کی دینی قوتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیااور انکی ان کوششوں کو ناکام بنایا۔
تازہ ترین