• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اقتصادی پابندیوں کیخلاف ایران کا مزاحمتی بجٹ پیش

تہران(جنگ نیوز)ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں امریکا کی جانب سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے خلاف ʼمزاحمت کا بجٹ پیش کردیا۔نئے بجٹ میں ایران کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران ان کا ملک تیل کی آمدنی پر اپنا انحصار کم کر دے گا اور نئے مالی سال کے بجٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے امریکہ کی عائد کردہ تجارتی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین