• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22؍ دسمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے ،سراج الحق

شنکیاری (نمائندہ جنگ )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جب حکمران خود اپنے لئے صبح شام نئی قبریں کھودنے میںلگے ہوئے ہوں تو حکومتیں اپنی مدت پوری نہیں کرتیں، حکومت ڈلیور نہیں کرپارہی ،آرمی چیف کی تقرری کو پی ٹی آئی دوبارہ قومی اسمبلی میں تماشا بنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹرسراج الحق نےاجتماع اراکین سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ 22دسمبر کو کشمیری مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔
تازہ ترین