• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم‘ ساڑھے 5 ہزار مخنث بھی گھروں کے امیدوار

اسلام آباد(خبرایجنسی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)سے جاری ڈیٹا کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے درخواست دینے والے 19 لاکھ سے زائد افراد میں ساڑھے 5 ہزار مخنث افراد بھی شامل ہیں۔

درخواست گزاران میں 184،355 کچی آبادی کے رہائشی، 36،654 بیوائیں، 9،325 طلاق یافتہ خواتین اور مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے 715،473 افراد شامل ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق اب تک 19 لاکھ 18 ہزار نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرواچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین