• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی


پاکستان سے ٹیسٹ میچ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سری لنکا کی ٹیم کے پہنچنے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ 

سری لنکا سے سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ فواد عالم کی 10 سال بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے اور عثمان شنواری کو بھی  اسکواڈ میں  شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین